تازہ ترین

فنی خرابی، سیٹلائٹ سسٹم بیٹھنے سے ائیرپورٹس کا نظام درہم برہم

کراچی: ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا سسٹم بیٹھ گیا جس کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کو  جاری ہونے والے بورڈنگ پاس کا اجرا رک گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے بورڈنگ پاس کا اجرا رک گیا جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگیں۔

سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے بیرونِ ممالک جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح سے متاثر ہوا، انتظامیہ نے مسافروں کو مینول طریقے سے بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کیے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مینول بورڈنگ میں دیر لگنے کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سول ایوایشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر ملکی پروازیں مسافروں کے بورڈنگ پاس کے لیے سیتا سسٹم استعمال کرتی ہیں، اس سسٹم کی سروس سیٹلائٹ کی مدد سے فراہم کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ میں ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا کا سسٹم بیٹھا جبکہ اندرونِ ملک جانے والی پروازوں کا سسٹم مکمل کام کررہا ہے اور مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے بڑے ممالک امریکا، فرانس، اٹلی، نیدر لینڈ، پرتگال سمیت دیگر ائیرپورٹس پر بھی بورڈنگ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا رش لگ گیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں