تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

ایشیا ہاکی کپ: پاک بھارت میچ کا نتیجہ آگیا

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلا جانے والا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

بھارت کو ملنے والے تیسرے پینالٹی کارنر کو کارتی سلوام نے گول میں بدل دیا اور ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول رانا عبدالوحید نے کیا، واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم اپنا گلا میچ کل انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کہ اس قبل کھیلے گئے پہلے پریکٹس میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔

پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

Comments