کراچی:عائشہ باوانی کالج کوسیل کردیا گیا، عائشہ باوانی ٹرسٹ کی جانب سے عدالت میں ملکیت کادعویٰ دائرکیاگیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ باوانی کالج کے2 ہزار سے زائد طلبا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا، کراچی میں عدالت کے حکم پر عائشہ باوانی کالج کو سیل کردیا گیا، عائشہ باوانی کالج کرائے کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔
سول جج رینٹ کنٹرولر نے بیلف کو عمارت سیل کرنے کا حکم دیا، سول جج جنوبی نے 2011میں 50ہزار روپے کرایہ ادائیگی کا حکم دیاتھا، کرایہ سیکرٹری تعلیم، کوآرڈینیٹر افسر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو جمع کرایا جانا تھا۔
کالج پر کرایہ کی مد میں واجب الادا رقم 85لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔
عدالت نے مذکورہ عمارت کو مقدمے سے منسلک کیا، عائشہ احمدابراہیم، باوانی ٹرسٹ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا اور ملکیت کادعویٰ دائرکیاگیاتھا
کالج پروفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کےباعث اپیل مستردہوگئی تھی، عدالت کےفیصلےکیخلاف دوبارہ اپیل سپریم کورٹ میں دائرکر دی گئی ہے، اپیل پر سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی۔