منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی پانچویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں صاحبزادی ماہ نور کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اس موقع پر پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ بیٹی ہلکے گلابی لبا س میں ملبوس ہیں۔

- Advertisement -

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ ان کے اسکول میں بھی موجود ہیں جبکہ انہوں نے سالگرہ کے بہترین کیک کی بھی تعریف کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام بھیجے جارہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اکثر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھی جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے 2003 میں ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

جوڑے کے یہاں 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا اور مئی 2022 میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں