منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عائشہ خان نے اس کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے ایک کارڈ شیئر کرتے ہوئے ”الحمد اللہ“ لکھا۔

شیئر کردہ کارڈ میں لکھا ہے کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے کارڈ میں آج کی تاریخ بھی لکھی۔

عائشہ خان کی پوسٹ کے چند ہی منٹوں بعد مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

عائشہ خان 2018 میں میجر عقبہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بارات کے موقع پر عائشہ خان نے پیچ رنگ کا خوبصورت شرارہ زیب تن کیا تھا جبکہ میجر عقبہ آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔

2003 میں ڈرامہ سیریل ”تم یہی کہنا“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا تاہم وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں۔

میجر عقبہ پاک فوج میں سینئر افسر ہیں۔ انہیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

2019 میں جوڑے کے ہان بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں