اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ عائشہ لینیا نے دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ عائشہ لینیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔

عائشہ لینیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’رواں برس کے آغاز میں وہ چھوٹی سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، شادی میں دونوں کے اہلخانہ سمیت اور دو قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ’ان کے پاس اس تقریب کے لیے صرف دس دن تھے اور جو کچھ بھی سب سے آسان اور معنی خیز تھا وہ کیا گیا۔‘

عائشہ نے کہا کہ ’انہوں نے دوپٹے سے ملتے جلتے سادہ کپڑوں کا انتخاب کیا جو ان کی ساس نے لیا تھا اور شادی کے روز میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ بھی خود کی لہٰذا کسی قسم کی خامیوں کو نظر انداز کیا جائے۔

Aisha Linnea Shared Pictures From Her Second Marriage With Fans |  Reviewit.pk

انہوں نے لکھا کہ میں نے تقریب میں کسی پرفیکشن کی تگ و دو کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ میں جانتی تھی کہ پرفیکشن اس شخص کے لیے ضروری ہے جسے میں شادی کے لیے منتخب کررہی تھی۔

اداکارہ نے مداحوں کے نام پیغام میں مزید کہا کہ شوہر انسٹاگرام پر موجود نہیں لہٰذا اس منفرد، مزاحیہ اور معاون شخص کو انسٹاگرام پر تلاش نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، دوسری جانب شہباز شگری نے بھی گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں