اشتہار

ایشوریا نے ایسی کیا حرکت کی جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک ایسی حرکت کرڈالی جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر اچھے خاصے برہم ہوگئے.

ہندوستانی سینما کے لیجنڈ اداکار اور ان کے سسر امیتابھ بچن کی گزشتہ دنوں سالگرہ تھی، اس موقع پر لی گئی فیملی فوٹو کو ایشوریا نے ایڈیٹ کرکے شیئر کیا اور صرف اپنی بیٹی اور امیتابھ کو تصویر میں ظاہر کیا۔

اداکارہ کا یہ عمل ان کے اور امیتابھ کے مداحوں بالکل پسند نہیں آیا اور انھوں نے ایشوریا کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پرلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کے سسر اور بیٹی ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔ ایشوریا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’خدا آپ پر ہمیشہ مہربان رہے۔‘

صارفین نے فوراً بھانپ لیا کہ اس تصویر کے ساتھ کاریگری کی گئی ہے اور ایک فیملی فوٹو کو کاٹ کر نئی تصویر بنائی گئی ہے۔

اصل تصویر میں امیتابھ بچن کے ساتھ جیا بچن، ناویا، اگستیا اور ارادھیا سب شامل تھے لیکن ایشوریا نے جو تصویر شیئر کی اس میں صرف امیتابھ بچن اور ارادھیا موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں