بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق افواہیں دم توڑ گئیں، اداکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آگئی۔
بھارت سمیت سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیرِ گردش رہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے متعدد دعوے کرتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان افواہوں کے درمیان دونوں اداکاروں نے کافی وقت کے بعد ایک ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی تقریب میں شرکت کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں ایک ہی رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دونوں شخصیات کی علیحدہ علیحدہ شرکت کے بعد سے دونوں میں طلاق کی افواہیں نے زور پکڑا تھا۔