منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے کی نئی تصویر نے پھر سے طلاق کی خبروں کو ہوا دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی نئی تصویر نے ایک بار پھر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی خبروں کو ہوا دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن کے بغیر بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فیملی گیٹ ٹوگیدر میں شرکت کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تصویر میں ایشوریا رائے اور آرادھیا کو اپنی فیملی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھ سکتا ہے۔ یہ مبینہ طور پر اداکارہ کے کزن کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر ہے۔

- Advertisement -

ایشوریا رائے طلاق

اس میں ایشوریا رائے کی والدہ برندیا رائے بھی نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ کے کزن نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر بہت سے صارفین نے ابھیشیک بچن کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے۔

اداکار جوڑا پچھلے کئی ہفتوں سے طلاق کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے نے آنند امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بیٹی آرادھیا کے ہمراہ شرکت کی تھی جبکہ ابھیشیک اپنی فیملی کے ساتھ آئے تھے۔ شادی کی تقریب میں دونوں کو ایک دوسرے جدا دیکھا گیا۔

طلاق کی خبروں کے درمیان ایشوریا رائے نے 11 اکتوبر کو انسٹاگرام پر سسر امیتابھ بچن کیلیے سالگرہ کی پوسٹ شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں