جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ایشوریا رائے نے شوہر کی سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان دیکھی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

ابھیشیک اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر ان کے والد نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو قیمتی تحفہ دیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے ساتھ ہی اداکار کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ابھیشیک کو دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے لیے بہت بھاری گزرا کیونکہ پورے سال ہی اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر زیر گردش رہا۔

تاہم وقت کے ساتھ ساتھ تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور ابھیشیک اور ایشوریا نے اپنے اپنے انداز سے ان افواہوں کو جھوٹ ثابت کردیا، اب ایشوریا نے اداکار کو ایک بہترین سرپرائز دیا ہے۔

ایشوریا رائے بچن نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی بچپن کی ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔

ایشوریا نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا ’آپ کو سالگرہ مبارک ہو، خوشیوں، اچھی صحت، محبت اور روشنی کے ساتھ، خدا آپ کو سلامت رکھے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں