جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

ملکہ حسن ایشوریہ رائے 50 برس کی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سابقہ مس ورلڈ، بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن50 برس کی ہو گئیں۔

یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیدا ہونے والی ایشوریا نے 1994 میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

اداکارہ ایشوریا کی کامیاب فلموں میں تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم ٹو، اور جودھا اکبر شامل ہیں لیکن ایشوریہ کا شہرت فلم ہم دل دے چکے صنم سے ملی جہاں مداحوں نے انکی سلمان خان کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا۔

- Advertisement -

بچن خاندان کی بہو نے 40 سے زائد تامل، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے، انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے 2009 میں پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ایشوریہ رائے بچن نے2007 میں بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن سے شادی کی اور نومبر 2011 میں ایک بیٹی کی ماں بنیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق رائے بچن 800 کروڑ سے زائد کی دولت کی مالک ہیں۔ اس دولت کے ساتھ ساتھ ان کا نام بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔

واضح رہے ایشوریہ رائے بچن کے پاس دو بہت ہی شاندار گھر بھی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں