بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

ایشوریا رائے کا موازنہ ’جادو‘ سے کیا جانے لگا، لیکن کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سوشل میڈیا پر ٹرولرز کی جانب سے بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کا موازنہ فلم ’کوئی مل گیا‘ کے جادو سے کیا جا رہا ہے۔

ایشوریا رائے نے حال ہی میں فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی جس کیلیے انہوں نے منفرد لباس کا انتخاب کیا۔ سلور رنگ کے ہوڈی نما گاؤن کی وجہ سے دنیا بھر کی نظریں ان پر پڑیں۔

سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کسی نے انہیں مصر کی ممی کہا تو کسی نے ان کا موازنہ ’جادو‘ سے کیا۔ زیادہ تر نے سلور رنگ کی ہوڈی کو فائل پیپر قرار دیا۔

ٹرولرز کے علاوہ ایشوریا رائے کے مداح بھی ان کے لباس سے ناخوش نظر آئے۔ ایک نے کہا کہ اس ڈریس میں آپ بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں جبکہ آپ کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی غلط ہے۔ دوسرے نے لکھا کہ آپ مجھے پسند ہیں لیکن آپ کا یہ انداز بالکل بھی نہیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ اروشی روٹیلا، ایشا گوپتا اور سارہ علی خان کو بھی خوبصورت لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔

فیسٹیول میں اروشی روٹیلا بھی منفرد لباس کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ مرکز بنی رہیں۔ انہوں نے اس موقع کیلیے نارنجی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا تھا۔

فرانسیسی فوٹوگرافرز انہیں کافی دیر تک ایشوریا رائے سمجھتے رہے۔ ایک موقع پر فوٹوگرافرز نے انہیں ’ایشوریا‘ کہہ کر پکارا تو وہ پلٹ کر مسکرائیں اور ہوائی بوسہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں