جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت ہے: اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کوئی بھی تقریر توہین عدالت سے کم نہیں، مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’الیونتھ آوور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو بہت رعایت دی جاتی ہے، توہین عدالت ہے تو صرف پابندی نہیں مقدمہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ مخالف تقریر کا معاملہ توہین عدالت کا ہے اور شریف خاندان عدالت کے باہر کھڑے ہو کر توہین عدالت کرتے ہیں، جبکہ پیمرا کو کیسے علم ہوگا کہ کون سی بات پر پابندی لگنی چاہیے، ن لیگ گلو بٹ کی پارٹی ہے۔

نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن

گذشتہ دونوں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ سے متعلق رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ میرے پاس فائرنگ کی تحقیقات میں پیش رفت کی اطلاع نہیں، واقعے کے بعد نہ کہیں چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ہوتے ہوئے پیش رفت نہیں ہوگی۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا گھر ہائی سکیورٹی زون میں تھا اس کے باجود یہ واقعہ پیش آیا، البتہ جب تک نواز شریف کی حکومت ہے اس سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات ٹرائل کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے: اعتزاز احسن

پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم ملک سے باہر بیٹھے ہیں توہین عدالت کا مقدمہ کیسے چل سکتا ہے؟ وہ پاکستان آنا بھی نہیں چاہتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں