لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کا ہوگا، حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی تاکہ حسین نواز کو مظلوم ثابت کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشک ایکیڈمی صرف وزارت داخلہ کی دسترس میں ہے، ایسا کام صرف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دباؤمیں لینے کیلئے کیا گیا ہے۔
حکومت سپریم کورٹ بینچ اور رجسٹرار کو متنازعہ بنانے کیلئےکوششیں کررہی ہے، اس سے قبل جب آل پارٹیز کانفرنس جو کشمیر میں منعقد کی گئی تھی اس کی ساری کارروائی بھی اسی طرح چلائی گئی تھی۔ اس کا اعتراف خود گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قطری خط کے حوالے سے کہنا تھا کہ خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پرمکھی مارنے کے
مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں : حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطری اور سازشیں حکمرانوں کو احتساب سے بچا نہیں سکتیں بلکہ حکمرانوں کو چاہئیے وہ بونگیاں مارنے کی بجائے احتساب کا سامنا کریں اور اگر ان کا دامن صاف ہے تو اپنی بے گناہی ثابت کریں۔