منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پلی بارگین کرنے والا عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیکشن15 کی شق25 کے مطابق پلی بارگین کرنے والا عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے ملکی سیاسی صورت ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری اور پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارےہاں تو آئینی اورغیرآئینی کا فرق ہی ختم ہوگیا ہے، کسی جرم کرنےوالےشخص کوعوامی عہدہ دیناغیرآئینی اقدام ہے، نیب قانون کےمطابق پلی بارگین کرنےوالامجرم سمجھاجائیگا، سیکشن15 کی شق25کےمطابق پلی بارگین کرنےوالاعوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو محسن نقوی کی تقرری میں ہوسکتاہے عدالت میں مشکلات پیش آئیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سپریم کورٹ محسن نقوی پر درخواست سماعت کیلئےقبول کرلے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کیخلاف جارحانہ مخالفت کےثبوت پیش نہ کرنے پرمشکلات ہونگی، پی ٹی آئی کی جانب سے جارحانہ اندازمیں مخالفت کی گئی ہوتو پھر ہوسکتاہےبات بن جائے۔

سینئر سیاستدان کا الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ لندن میں جاکرایک مجرم سےمل رہاہوتاہے،آصف زرداری ملزم تھے مجرم نہیں ، اسی لیے میں ان سےمل سکتاتھا،آصف زرداری کیخلاف تو ن لیگ نے جعلی کیسزبنائےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

اسپیکر قومی اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے راجہ پرویزاشرف سےاس قسم کےفیصلوں کی توقع نہیں تھی وہ تو کہہ رہے تھے کہ انفرادی طورپر ہرایم این اے کا استعفیٰ منظورکرونگا،اسپیکرکی کوئی پارٹی نہیں ہوتی اسے نیوٹرل ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال بنتا ہے کہ اسپیکر نے اب اجتماعی طورپرکیسےاستعفےمنظورکرلیے؟،یہ ثابت کرنامشکل ہے کہ راجہ پرویزاشرف نےپہلےاستعفےمنظورنہیں کیے اب یہ دیکھنا ہوگا کہ اسپیکرنےآئین کی کس طرح تشریح کی ہے؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں