اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کو آئی سی سی میں اپنا کیس بھرپور انداز میں لڑنا ہوگا،اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین شہر یارخان کا دورہ بھارت خوش آئند ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا بے لگام ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی میں اپنا کیس بھرپور انداز میں لڑنا ہوگا۔ گزشتہ روز بھارت میں شہر یارخان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پی سی بی کو آئی سی سی سے رجوع کرنا چاہیئے۔

چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے بھارتی رویہ افسوسناک ہے ۔

کرکٹ کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں،دنیا بھر کے شائقین کی ملکیت ہے، بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف(ن) لیگ کے نہیں پوری قوم کے وزیر اعظم ہیں، میاں نواز شریف بیس کروڑ عوام کے نمائندے بن کر امریکا جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا امریکا جاتے ہوئے رویہ سنجیدہ نہیں تھا، الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات نہیں بلکہ 2018 کے عام الیکشن میں کم بیک کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں