جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کو آصف زرداری نے نامزد کیا ہے، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں مخالفین بھی انہیں ووٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں صدارتی انتخابات سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن بہترین شخصیت اور پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں مخالفین بھی ووٹ دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد آج کا یہ اجلاس صدارتی انتخاب کے لیے نامزد امیدوار کی مہم کا حصّہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صدراتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کو شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منتخب کیا ہے، ہمارا پہلا دوسرا اور تیسرا امیدوار  بھی اعتزاز احسن ہی ہیں کیوں کہ وہ شہید بھٹو سے لے کر  آج تک ہمارے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں جو ہر روز مضبوط ہو رہی ہیں۔


مزید پڑھیں : جانتا ہوں، سندھ میں بہت مسائل ہیں، روزگار سمیت تمام مسائل حل کریں گے: بلاول بھٹو


یاد رہے کہ گذشتہ روز بلاول بھٹو نے پولنگ ایجنٹس اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کانام ہے، اس میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان میری آنکھیں اورکان ہیں، معلوم ہے کہ پی پی کارکن کھلے دل سے کھری باتیں کرنے والا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بھٹوازم کے نظریے اورفکر کے ساتھ آگےبڑھنا ہے، پورے ملک میں اپنی جدوجہد کومزید فعال اورمؤثربنانا ہے، جیت اورشکست اپنی جگہ، لیکن کارکنان نےمیراساتھ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں