جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

الیکشن کے قریب احتساب میں ذرا سست روی ہوجائے تو اچھا ہوگا، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانون و آئین کے مطابق احتساب ضروری ہے، الیکشن کے قریب احتساب میں ذرا سست روی ہوجائے تو اچھا ہوگا، انتخاب خود ایک احتسابی عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ ہارون بلور میدان سیاست کا چمکتا ستارہ تھا، بشیر بلور مشکل وقت میں دہشت گردی کے خلاف کھڑے رہے، ہارون بلور اتنے ہی بہادر تھے جتنا بشیر بلور تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کی شہادت کے باوجود اسفند یار ولی خان نے مثبت بات کی، اے این پی اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان، سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے مگر ان پر آنچ تک نہیں آتی، ایک بھائی نے لاہور سے بسیں بھر کر بھیجی دوسرے نے استقبال کیا، بی بی شہید نے پانچ سال قید کاٹی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے اپنا دفاع نہیں کیا اس لیے سزا لازم تھی، شریف فیملی روزانہ ان اپارٹمنٹ میں جاکر رہتی ہے، ان کے دونوں اشتہاری بیٹے کہتے ہیں ہم برطانیہ کے شہری ہیں یہ کیسے بیٹے ہیں جو اپنے باپ اور بہن کو پیشیاں بھگتواتے رہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کو بہت رعایت ملی جس کا یہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ان کے پاس گرفتاری دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، شریف خاندان کی گرفتاری کے وقت فوج بلا کر ایئرپورٹ کو حصار میں لینا چاہئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں