اسلام آباد : وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کےحوالے سےحکم پر فوراً عمل ہونا چاہیے، امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ملازمین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبوری حکم جاری کیا ہے اور اے آر وائی نیوز کا لائسنس فوری بحال کیا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ اے آروائی نیوز فوری بحال کیا جائے، امید کرتا ہوں میرے گھر پہنچنے پر اے آر وائی نیوز بحال ہو۔
ماہر قانون نے کہا کہ انھوں نے اے آروائی نیوز کا لائسنس بغیرشوکاز کے معطل کیا، 8 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا وہ ہمیں نہیں ملا اس سے پہلے نشریات بند کردیں ، شوکاز نوٹس کا جواب دینے سے پہلے ہی انھوں نے اےآروائی نیوز بند کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اےآروائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کے 4 آرڈرز دیئے جبکہ پیمرا کی جانب سے اےآروائی نیوز کی نشریات کھولنے میں بہانہ بازی کی۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کےحوالے سےحکم پر فوراً عمل ہونا چاہیے، امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا۔