پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جاوید لطیف توعمران خان کو مذہبی کارڈ استعمال کر کے قتل کرانا چاہتا ہے،اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرقانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما جاوید لطیف توعمران خان کومذہبی کارڈ استعمال کرکے قتل کرانا چاہتا ہے، میں عمران خان کا ساتھی نہیں ہوں لیکن مذہب کارڈ کے خلاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ماہر قانون اعتزاز احسن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے جو بہت زیادہ سنگین ہے، میری پارٹی کے رہنما کہتے ہیں اعتزازاحسن آپ عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی جانب سےمذہبی کارڈکااستعمال کیاجانادرست نہیں ہے، عمران خان ہر تقریر میں کہتے ہیں لاالہ الاللہ کے ذریعےانسان کو آزاد کرانا چاہتا ہوں۔

ماہر قانون نے کہا کہ جاوید لطیف تو عمران خان کو مذہبی کارڈ استعمال کرکے قتل کرانا چاہتا ہے، میں عمران خان کا ساتھی نہیں ہوں لیکن مذہب کارڈ کے خلاف ہوں، مذہبی کارڈ کےاستعمال کی کبھی حمایت نہیں کی نہ کروں گا۔

ن لیگی رہنماؤں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف اور راناثنااللہ تو مریم نواز کے ترجمان ہیں ان کی زبان بولتے ہیں، یہ کیسے مذہب میں گستاخی ہے؟ کہ ایک شخص کہتا ہے لاالہ الاللہ ذہنوں میں ڈالوں گا، وہ شخص کہتا ہے اس کلمے کے ذریعے عوام کو برائی سے نجات دلواؤں گا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مذہب کارڈکااستعمال ہورہاہےاورپیمراکویہاں ہوش نہیں آتا، جاویدلطیف کی پریس کانفرنس پر پیمرانےنوٹس کیوں نہیں لیا۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بی ٹیم آئی ہے، جس کا کام صرف انتشار پیدا کرنا اور پھیلانا ہے، انتہائی زیرک سیاستدان موجود ہیں لیکن پھر بھی مذہبی کارڈ کا استعمال ہورہا ہے۔

ٓ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں