جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت ہے جو بھی فیصلہ کرے ان کی مرضی ہے، تاہم مائنس ون کا فارمولہ نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ نہیں آئے گی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مائنس ون فارمولہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے، مائنس ون کا فارمولہ مناسب نہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سیاست کو آگے بڑھایا ہے، مریم نواز نے جارحانہ طرز سیاست اپنایا اور اداروں پر تنقید کی۔ ن لیگ کو ایسی ہی سیاست کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کوئی بھی وزیر اعظم بنا دیں وہ ایسے ہی لندن جائے گا جیسے شاہد خاقان عباسی گئے ہیں، کیونکہ فیصلے کا اختیار تاحال نواز شریف کے پاس ہے۔

ان کے مطابق این اے 120 پر ن لیگ کہتی ہے 22 کروڑ لوگوں کا فیصلہ ہوگیا، کیا ن لیگ کو این اے 4 نظر نہیں آتا۔ کسان صرف پیپلز پارٹی کو اپنا محسن سمجھتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی ہے تاہم چیئرمین نیب سے زیادہ توقعات نہیں۔ سندھ کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں پنجاب کے لوگوں کو ضمانت مل جاتی ہے، شرجیل میمن کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب نے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 صوبوں اور 2 جماعتوں کے درمیان امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں