جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شہبازشریف کےخوف سےنوازشریف بھی سعودیہ چلےگئے‘ اعترازاحسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب والے شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاثردیا گیا ہے کہ شہبازشریف سعودی عرب والوں کا منظورنظر ہے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹیلی فون کیا اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کررہا ہوں جبکہ نواز شریف کو سعودی عرب والوں نے نہیں بلایا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کے خوف سے نوازشریف بھی سعودیہ چلے گئے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز نواز شریف اور مریم نواز کے ہیں۔

سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے مگر پیپلز پارٹی متحد ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔


نا اہل وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے


یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب ، خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں