منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاش کو پھانسی دینا ممکن نہیں، جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانون کے تحت انسان کو پھانسی دی جاسکتی ہے لاش کو پھانسی دینا ممکن نہیں، جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پھانسی دی جاسکتی ہے لاش کو نہیں، اس قسم کا آرڈر لکھنے پر جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے، متعلقہ جج کی سپریم جوڈیشل کونسل میں انکوائری ہونی چاہئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہئے، تفصیلی فیصلہ جاری کرنے والے جج کی قانونی صلاحیت کو دیکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا مارچ کے وقت جنرل کیانی کا فون آیا تھا، مجھ سے صرف گزارش کی تھی کہ کہیں رک کر وزیراعظم کو سن لیں۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

آج عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں