جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نواز شریف بچوں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ پیسے کہاں سے آئے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے بچوں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ پیسے کہاں سے آئے، ہمارے گھر میں نئی سائیکل آئے تو ماں باپ پوچھتے تھے کہ یہ نئی سائیکل کہاں سے آئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ 3 اپریل 2016 کے بعد دیکھ لیں نواز شریف کتنی بار اس گھر میں رہے ہیں، نواز شریف اپنے بچوں سے کیوں نہیں پوچھتے یہ قیمتی فلیٹ کہاں سے آئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مقدمات دیکھیں ان کو کتنے مواقع دئیے گئے ہیں، شریف ریفرنسز میں صرف واجد ضیا سے 20 سے 22 دن جرح کی گئی، شریف فیملی کو دو سال سے دفاع کا موقع مل رہا ہے مگر بتاتے نہیں، وہ بیٹوں کو بتادیں ان کے فلیٹ کے باعث باپ، بہن عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ شریف فیملی منی ٹریل چھپا کر بیٹھے ہیں، بیٹے اور سمدھی کو بھگایا ہوا ہے، یہاں باپ میڈیا کے سامنے ان مفروروں کے گھر جاتے ہیں، کس ملزم کو یہ رعایت ملتی ہے کہ مفرور بیٹوں کے ساتھ عید منائی جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے وکیل کو دستبردار ہونے کا خود کہا، انہوں نے وکیل کو دستبردار کراکر یہ پوری کہانی بنائی ہے تاہم میاں صاحب کے وکیل کو جرح کا اتنا موقع ملا جتنا پہلے کبھی کسی کو نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کسی عام شہری کو وکیل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدالتیں شریف فیملی پر بہت نرم ہاتھ رکھتی ہیں، کوئی اور خاندان ہوتا تو عدالتیں کبھی اتنا نرم ہاتھ نہ رکھتیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں