اشتہار

یہ بات واضح ہے کہ حکومت الیکشن میں جانا نہیں چاہتی، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سادہ بات ہے کہ حکومت الیکشن میں نہیں جانا چاہتی ہے۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت الیکشن میں نہیں جانا چاہتی وہ سمجھتے ہیں عمران خان الیکشن جیت سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کےتحت نگراں حکومت صرف 3 ماہ کیلئے ہوتی ہے 91 دن پر نگراں حکومت غیر قانونی ہوجاتی ہے، نگراں حکومت نہیں چھوڑتی تو لوگ گھروں گاڑیوں سے نکالیں گے۔

- Advertisement -

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ ضد کی انتہا کر رہے ہیں جو دو تین دن سے نظر آرہی ہے، آج کے فیصلے کے بعد کوئی قانون آپشن نہیں بچا، وزیر اعظم اور وزیر قانون کہتے ہیں چار تین کا فیصلہ تھا یہ توہین عدالت ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کا فیصلہ سنادیا

انہوں نے کہا کہ سات رکنی بینچ کا فتنہ معاملے کو متنازع بنانے کیلئے چھوڑا گیا، کیا کسی نے 7 ججز کو بیٹھے ہوئے دیکھا تھا، یکم مارچ کو 5 میں سے 3 ججز  نے فیصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست نہیں دی تھی، اب جو سماعت ہوئی وہ یکم مارچ کے فیصلے کے لئے عملدر آمد بینچ نے کی۔

معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے متعلق قانونی سازی منظور ہوئی تویہ آئین کے آرٹیکل 191سے متصادم ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں