تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور کا مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

عائزہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردیوں کی مناسبت سے سویٹر اور ٹراؤزر زیب تن کیے کسی آبشار کے کنارے کھڑی ہیں۔

اداکارہ نے تین گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور پوسٹ پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ اعوان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں لیکن وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری میرا جنون ہے خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، گل رعنا، نوال سعید، عدیل چوہدری ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -