تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’لمبی ہے غم کی شام‘ عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سوئٹر اور جینز زیب تن کی ہوئی ہیں اور گہری سوچ میں گم ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ’دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے، لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

عائزہ اعوان نے مداحوں سے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ دیکھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں تہنیت کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، بشریٰ انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

Comments