پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں ’علیشبہ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میں اور میری شان ہے۔‘اداکارہ نے ویڈیو مغربی لباس زیب تن کیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ پاکستان کی کترینہ کیف ہیں جبکہ ایک خاتون صارف نے ان سے خوبصورت بالوں کا راز پوچھ لیا۔
واضح رہے کہ عائزہ نے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت میں‘ علیشبہ کا منفی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، منیب بٹ ودیگر شامل تھے۔
عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram