منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عائزہ اعوان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پنک ٹی شرٹ اور لائٹ بلیو جینز میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بادلوں کی ایموجی بنائی اور لکھا کہ Head in the clouds.

عائزہ اعوان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور عائزہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں تہنیت کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، بشریٰ انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں