ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کوئی ملک یہ نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا،اعزازچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے، کوئی ملک نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتاپاکستان نےدہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، آج القاعدہ کی خبر نہیں،پاکستان امریکی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، افغان طالبان قیادت کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام بھی غط ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک، طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمےدارٹھہرانا مناسب نہیں، پاکستان کی مسلح افواج نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا اورچپے چپے کومحفوظ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات مضبوط ہیں۔فی الحال یہ تعلقات برے حالات سے گزررہے ہیں لیکن توقع ہے کہ مستقبل میں تعلقات معمول پرآجائیں گے۔

یاد رہے کہ اعزاز چوہدری کا امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے امریکا فیصلے پر نظر ثانی کریگا اور خواہش ہے کہ معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اورقدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں