واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی امدادکی بندش پرامریکہ سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان نے اپنے وسائل سے لڑی، پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔
پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا ہوگا، افغانستان میں مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کومذاکرات کی جانب لانے کے لیے پاکستان کوششیں کررہا ہے، کچھ خفیہ قوتیں امن مذاکرات کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔
پاکستان سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
وزیر اعظم کا دورہ کابل، دونوں ممالک کا دہشت گردی کومشترکہ دشمن قرار دینے پر اتفاق
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نے دورے کا اصل مقصد خطے میں قیام امن کو ممکن بنانا ہے، افغان مذاکراتی عمل کے لیے ہر تعاون کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔
پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور یہ پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔