واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے نائب امریکی صدر مائیک پنس کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا۔
اعزازچوہدری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے، دہشت گرد پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے، افغانستان کی سلامتی پربہت کام ہونا باقی ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات ہونا ضروری ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکہ پاکستان کا ساتھ دے۔
دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب امریکی صدر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت کرلیا، اب افغان جنگ امریکی اور اتحادی فوج کو لڑنی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔