واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہیں، پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف موثرکارروئیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے وطن کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
اعزازچوہدری نے کہا یوم دفاع ملکی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، اس روز مسلح افواج نے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری کےساتھ ملکرکرجنگ لڑرہا ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے موثرکارروائی کرکے بڑے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا، دہشتگردی کیخلاف امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اعزازچوہدری نے کہا پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہونے دیں گے افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، افغانستان کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ‘اعزازچوہدری
دفاعی اتاشی میجر جنرل سرفرازعلی نے کہا پاکستانی فوج نے مختلف محاذپر بہت سی قربانیاں دیں، خطے کو پرامن بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔
تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ، وزارت دفاع کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے اس قبل بھی امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کے لیے کوششیں کیں، 38 برس سے غیرمستحکم افغانستان سے پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا، پاکستان دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانےنہ ہونےکا کئی باربتا چکا ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےعزم کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کوکامیاب بنا سکتی ہے۔