ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگےبڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا‘ اعزاز چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیلس : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں ہے، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے ڈیلس میں پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات قدرے کم درجے پرہیں، دنیا تبدیلی کےعمل سے گزر رہی ہے جس کا اثرپاک امریکہ تعلقات پربھی پڑا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی ملکی امیج بہتربنانے میں کردارادا کرے۔


امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔


اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

یاد رہے کہ رواں سال 5 جنوری کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں