پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

افغانستان میں استحکام کا قیام ہماری ذمہ داری نہیں، اعزازچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں استحکام کا قیام پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم نہ کرنا باعث افسوس ہے۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جو کام کیا وہ دنیا کے سامنے ہے، افغانستان میں استحکام کا قیام پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ ہم پرمسلط کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، خطے میں برپا دہشت گردی کے تلاطم کو ختم کرنے کیلئے پاکستان نے جو کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا مگر افسوس کہ ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا افغانستان کی سلامتی پربہت کام ہونا باقی ہے۔ افغانستان کی بد امنی کانقصان پاکستان کو ہورہا ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے امریکا پاکستان کا ساتھ دے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں