بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان کے جوہری پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اعزاز چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بھارت کی ’کولڈ اسٹارٹ‘حکمت عملی کا مؤثرمقابلہ کرنے کے لئے پاکستان نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے واشنگٹن میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے ایجنڈے پربریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر کسی معاہدے کے امکان کو رد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ دورہ امریکہ میں وزیراعظم نواز شریف جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے مسئلہ کشمیرحل کرنے کیلئے زور دینگے ۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت سے جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے مسائل مذاکرات سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں