اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر ،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر میں شریک تھے ۔

- Advertisement -

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں، افطار ڈنر کی یہ روایت گذشتہ 13سالوں سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے، نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے، یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں