ممبئی: بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘ کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لیے معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر پر فلمی نقاد کمال ارشد خان عرف (کے آر کے) کو 25 لاکھ روپے دینے کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کمال ارشد خان کی ایک آڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے فلم ’’شیوے‘‘ کے پروڈیوسر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کرن جوہر نے فلم پر منفی تبصرے کرنے کے لیے انہیں 25 لاکھ روپے دیئے ہیں‘‘۔
Hear what self proclaimed no. 1 critic and trade analyst Kamaal R Khan has to say. https://t.co/wRc7moSlsZ
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) September 1, 2016
بالی ووڈ فلمی نقاد کمال ارشد نے آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد بھارتی اداکار پر الزام عائد کیا ہے کہ ’’انہیں اجے دیوگن نے کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جس میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں پر تنقید کرنے کے لیے رشوت دینے کی پیش کش کی تھی‘‘۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر متحرک کے آر کے نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ’’بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کرن کی فلم پر منفی تبصرے کرنے کے لیے مجھے پیسوں کی پیش کش بھی کی تاہم میں نے اُسے مسترد کرتے ہوئے کہا کسی بھی فلم کا تاثر یا اُس پر تبصرہ وغیرہ بالکل مفت میں کرتا ہوں‘‘۔
@kamaalrkhan Stars like ajay Devgan are scared of u. KRK rocks — Unique Reactor (@uniquereator) September 2, 2016
فلمی نقاد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اجے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے کسی مخصوص کام کے لیے کمار منگت سے رابطہ کیا مگر یہ بات غلط ہے کیونکہ ہم دونوں میں کافی پرانی اور گہری دوستی ہے‘‘۔ بھارتی چینل کو بھیجے گئے پیغام میں کے آر کے نے مزید کہا کہ ’’کرن جوہر نے مجھے کوئی پیسے نہیں دیئے اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صرف اپنے ریویو بیان کرتا ہوں تاہم کوئی بھی شخص مجھے کسی کام کے لیے خرید نہیں سکتا‘‘۔ کے آر کے نے اپنی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فلم شیو ے کے ڈائریکٹر کمار منگت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’آپ اجے دیو گن اور منگت سے فون پر بات کرتے ہوئے محتاط رہیں کیونکہ ممکن ہے کہ آپ کی کال ریکارڈ کی جارہی ہو‘‘۔
If you are talking with Kumar Mangat or @ajaydevgn then you should be careful because they can tape you. — KRK (@kamaalrkhan) September 2, 2016
اجے دیوگن نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اس انڈسٹری میں 25 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے جس دوران میں 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ میرے والد اس انڈسٹری میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے تھے اس لیے اس سے میرا جذباتی حد تک رشتہ ہے‘‘۔
دوسری جانب فلم ساز کرن جوہر نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ اجے دیوگن اور کمال ارشد خان کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔
ना आदि ना अंत है उसका, वो सबका ना इनका उनका, वही शून्य है वही इकाय, जिसके भीतर बसा शिवाय। Watch #ShivaayTrailer https://t.co/hFG5e347Iv — Ajay Devgn (@ajaydevgn) August 7, 2016
یاد رہے اجے دیوگن کی فلم ’’شیوا‘‘ اور کرن جوہر کی مووی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں سال اکتوبر میں دیوالی کے موقع پر پیش کی جائیں گی جس کا مداحوں اور فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ فلم نقادوں نے دونوں فلموں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے جس میں کرن جوہر کی فلم کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
Acclaimed Indian director @KaranJohar teases his upcoming love story. #ADHM @DharmaMovies #ADHMTeaser pic.twitter.com/miK1CkFQyr — IMDb (@IMDb) September 1, 2016