ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بھولا‘ لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’بھولا‘ 30 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد اسے متعدد غیر قانونی اسٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھا گیا۔
اسٹریمنگ ویب سائٹس پر فلم کو نہ صرف دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
’بھولا‘ تامل فلم ’کیتھی‘ کا ہندی ریمیک ہے جس میں اجے دیوگن اور تبو کے ساتھ امالا پاؤل، رائی لکشمی، دیپک دوبریال اور سنجے مشرا ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کی کہانی ایک قیدی کے گرد گھومتی ہے جو 10 سال بعد اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے دوبارہ قید ہو جاتا ہے۔
اجے دیوگن نے فلم لیک ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پائیریسی کرنے والے شیطان نہیں بلکہ ٹکٹ خرید کر فلم دیکھنے والے چٹان بنو۔