جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فلم ’عشق‘ کے سیکوئل سے متعلق عامر خان اور اجے دیوگن نے دل کی بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹارز عامر خان اور اجے دیوگن نے فلم ’عشق‘ کے سیکوئل کیلیے دوبارہ سے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور اجے دیوگن نے فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ کی تشہیر سے متعلق تقریب میں شرکت کی جس میں فلمساز اندرا کمار کے بیٹے امان ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ جب بھی میں اجے دیوگن سے ملتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، ہماری ملاقات اکثر نہیں ہوتی لیکن جب بھی ہم ملتے ہیں تو بہت گرمجوشی اور پیار سے ملتے ہیں، مجھے۔

- Advertisement -

اجے دیوگن نے کہا کہ عامر خان کے ساتھ فلم ’عشق‘ میں کام کرتے ہوئے اچھا وقت گزرا، فلم کی ہدایت کاری اندرا کمار نے کی تھی اور اس میں کاجول اور جوہی چاولہ بھی مرکزی کردار میں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ’عشق‘ کے سیٹ پر بہت مزہ کیا، ہمیں ایک بار پھر ساتھ میں کام کرنا چاہیے۔ اس پر عامر خان بولے کہ ہاں ہمیں کرنا چاہیے۔

اپنی گفتگو میں عامر خان نے بتایا کہ کس طرح اجے دیوگن نے انہیں بچایا جب شوٹنگ کے دوران ایک بندر نے حملہ کیا تھا۔

اس پر اجے دیوگن نے کہا کہ یہ سب عامر کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ وہ بندر پر پانی پھینک رہا تھا اور پھر لڑکی کی طرح ’بچاؤ بچاؤ‘ چلاتے ہوئے اِدھر اُدھر بھاگا۔

تقریب میں دونوں فلم اسٹارز نے ’تیرا یار ہوں میں‘ میں امان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں