ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ایوارڈ میری وجہ سے ملا، اجے دیوگن

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے دلچسپ ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اجے دیوگن اور تبو نے فلم ’بھولا‘ کی پروموشن کے لیے مزاحیہ شو ’دی کپل شرما‘ میں شرکت کی۔

شو کے میزبان کپل شرما نے اجے دیوگن کو فلم آر آر آر کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی۔

کپل شرما نے کہا کہ فلم آر آر آر کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ملا ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو، آپ بھی اس فلم کا حصہ رہے ہیں۔

اجے دیوگن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’فلم آر آر آر کو جو آسکر ایوارڈ ملا ہے وہ میری وجہ سے تو ملا ہے سوچو اگر میں اس گانے میں ڈانس کرتا تو کیا ہوتا۔‘

واضح رہے کہ ’ناٹو ناٹو‘ جسے گلوکار کالا بھیروا اور راہول سپلی گنج نے اپنی آواز میں گایا اور ایم ایم کیروانی نے اس گانے کی موسیقی تخلیق کی، اس گانے کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں