اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

اجے دیوگن فلم ’دریشم 3‘ کی شوٹنگ کب سے شروع کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سُپر اسٹار اجے دیوگن فلم ’دریشم 3‘ میں کام کریں گے اور اس کی شوٹنگ کا آغا اسی سال ہوگا۔

2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دریشم‘ نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی، اس میں اجے دیوگن نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ فلم اتنی کامیاب ہوئی کہ سات سال بعد اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا جو سُپر ہٹ ثابت ہوا اور اب اجے دیوگن ’دریشم 3‘ میں نظر آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجے دیوگن کو ایک بار پھر ’دریشم 3‘ میں شامل کر لیا گیا، ان کو جولائی سے اگست تک دیگر فلموں کی شوٹنگ کرنی تھی لیکن ان کی پہلی ترجیح دریشم فرنچائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دریشم 3‘ کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

چند ہفتے قبل فلمساز ابھیشیک پاٹھک اور مصنف اجے دیوگن کے گھر گئے جہاں انہوں نے اداکار کو فرنچائز کی تیسری پیشکش کے بارے میں بتایا تو انہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔

تیسری پیشکش کی شوٹنگ شروع کرنے سے وہ فلم ’دے دے پیار دے 2‘، ’دھمال 4‘ اور ’رینجر‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ ’دے دے پیار دے 2‘ بالکل تیار ہے جبکہ باقی دو فلموں کی شوٹنگ مارچ اور مئی میں شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجے دیوگن 2025 کے آخر تک مصروف رہیں گے۔ وہ اپنی فلموں کے حوالے سے مکمل پُر اعتماد ہیں اور ہر فلم میں مختلف کردار ادا کر رہے ہیں۔

’دریشم 3‘ کے بعد ممکن ہے کہ وہ ’گول مال 5‘ کی شوٹنگ شروع کریں جس کا اسکرپٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب شروع سے ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں