ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اجے دیوگن کی فلم فلاپ، پروڈیوسرز کے 87 کروڑ ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور تبو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم فلاپ ثابت ہوئی جس کی وجہ سے میکرز کے 87 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی سال 2024 میں تین فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ایک فلم ہٹ ثابت ہوئی جبکہ دو فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔

اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ 87 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی تاہم فلم پہلے دن باکس آفس پر صرف ایک کروڑ کما سکی۔

- Advertisement -

اداکار کی یہ فلم باکس آفس پر ناکامی کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے، فلم کو دو اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی ناکامی کے باوجود مداحوں نے اجے اور تبو کی اداکاری کو سراہا ہے۔

گزشتہ روز ایمیزون پرائم ویڈیو نے انسٹاگرام پر ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔

فلم ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوتا ہے۔

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں جبکہ اس کے ہدایت کار نیرج پانڈے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں