تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آزاد کشمیر انتخابات 2021: میدان آج سجے گا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر آج انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  قانون سازاسمبلی کی45نشستوں پر 724امیدوار مدمقابل ہیں،  ان میں سے 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوگی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں کشمیری حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 68 ہزار 5 ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے33انتخابی حلقوں میں 587 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں سے مہاجرین کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اب تک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ261 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کا ایوان53 اراکین پر مشتمل ہے۔

سیکیورٹی انتظامات

انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، مقامی پولیس کے علاوہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی، رینجرز کے اہلکار  بھی فرائض انجام دیں گے۔

آزاد کشمیر پولیس کے پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے، اسلام آباد پولیس کے بھی ایک ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے جبکہ پاک فوج کے علاوہ 37 ہزار دو سو سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

بڑے ناموں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کے حلقہ ایل اے 14 میں سلطان چوہدری کا چوہدری سعیدسے ٹاکرا ہوگا، جسے کانٹے دار قرار دیا جارہا ہے، اسی طرح موجودہ وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر بھی دو نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقےباغ میں مشتاق منہاس اور تنویرالیاس کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے جبکہ پونچھ میں عبدالرشید خان،خطاب اعظم اور سردار یعقوب خان میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

اس سے قبل آزاد ذرائع سے ہونے والے گیلپ کے عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انتخابات 2021 میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور عمران خان کشمیریوں کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔

گیلپ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 44فیصدشہری پی ٹی آئی کےحامی، 12 فیصد مسلم لیگ ن اور 9 فیصد پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

سیاسی رہنماؤں میں 67 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو پسند کیا جبکہ 49 فیصد نے بلاول، شہبازشریف کو 48 اور مریم نواز کو 44 فیصد کی حمایت ملی۔

Comments

- Advertisement -