جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر ازاد کشمیرعبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذمے جو کام تھے وہ مکمل ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے جبکہ مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی 27 تاریخ کو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب سیکیورٹی سے ایک ہی دن میں پورے آزاد کشمیر میں انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بھرپور معاونت کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہی طرف سے ہمیں انتخابات کے انتظامات میں بھرپور معاونت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں