پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا ذمہ دار پارٹی کی اعلیٰ قیادت جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود کو قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کے معاون برائے کونسل یاسر فیاض کی جانب سے چیئرمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود ہیں‘‘۔

پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

 ای میل میں مزید کہا کیا ہے کہ ’’جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نے الیکشن میں بری کارکردگی دکھائی، تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سلطان کا چناؤ غلط کیا گیا تھا‘‘۔

کارکنان کی جانب سے کی گئی ای میل میں چیئرمین تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’عمران خان اتنے اہم موقع پر جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے رہے اور انہوں نے کشمیر آنے کو ترجیح نہیں دی‘‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

ای میل میں عمران خان پر عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے، کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان اور جہانگیر ترین مشترکہ طور پر ایک تفریحی فاؤنڈیشن تشکیل دے دیں تاکہ عیش و آرام کی زندگی اور آرام دے گاڑیوں میں سفر کرسکیں‘‘۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں