جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم پر اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کے شکرگزارہیں،مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف منفی پروپیگنڈا کشمیری عوام نے مسترد کردیا، انتخابات میں نون لیگ کی فتح وزیراعظم پر عوام کا اعتماد ہے، کشمیری عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

maryam

 

 

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح وزیراعظم نوازشریف پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، عوامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا کر الزامات لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بھارتی دوستی اور بھارت کے ساتھ کاروبار کے منفی ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے، کشمیری عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کو ووٹ دیا، جس پر کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی فتح اور عوام کے اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لیکر جائیں گے۔

مزید پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 41 میں سے 31 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں