ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تیسرے مطالبے پر پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر اشرافیہ کی مراعات میں کمی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تیسرے مطالبے پر پیشرفت سامنے آئی۔

اشرافیہ کی مراعات میں کمی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےٹی او آرزکاتعین بعد میں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کمیشن بیوروکریسی ،اعلی ٰحکومتی شخصیات کوحاصل مراعات کاازسرنوجائزہ لےگا ، کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی نامزدگی چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری سے کی جائے گی۔

گذشتہ روز کشمیری حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا آٹے کی سبسڈی کامطالبہ منظورکرلیا اور آٹے کی قیمت میں فی من 1100روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 3100 روپے من کے بجائے آٹا 2000 روپے فی من ملے گا۔

کمیٹی کا بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا مطالبہ بھی منظور کرلیا تھا اور آزادکشمیر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 100یونٹ تک 3روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا گیا جبکہ 101سے300یونٹ تک گھریلوصارفین کیلئے 5روپے اور 300یونٹ سے زیادہ پر 6 روپےریٹ مقرر کیا ہے۔

صنعتی صارفین کیلئے300یونٹ تک بجلی کاریٹ10روپے اور 300سےزائدیونٹس کا ریٹ 15 روپے مقرر کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں