ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، تین اضلاع میں پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور : میرپور آزاد کشمیر ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ، ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن کا ر خ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔

پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا رش ہے اور صبح سویرے سے قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے جاری ہے۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

میرپورڈویژن بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے دس ہزارسے زیادہ پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلع کونسلزکی ایک سو سولہ نشستیں ہیں، جن پرسات سو ستاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔

میونسپل کارپوریشن میرپور کی 46 نشستیں ہیں، جن پر 236 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی چودہ نشستیں ہیں جہاں چھیاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔

اسی طرح میونسپل کمیٹی بھمبرکی گیارہ نشستیں ہیں جن پرسڑسٹھ امیدوارانتخابات لڑرہے ہیں۔

میرپورڈویژن میں دوہزارایک سواٹھاسی پولنگ اسٹیشنزقائم کردئیےگئے ہیں، جن میں سے آٹھ سوچوہتر پولنگ اسٹیشنزانتہائی احساس قرار دیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں