مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سےکشمیری رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئےاسےکشمیریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کو کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے قابض بھارتی فوج کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکہ ظالم کے بجائے مظلوم کا ساتھ دے اور اس متعصبانہ اور ناقص فیصلے کو واپس لے۔
آزاد کشمیر : سید صلاح الدین پر امریکی پابندی کے خلاف احتجاج
یاد رہےکہ گزشتہ روز مظفر آباد میں کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور ان پر لگائی جانے والی پابندیوں پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں ریلی اور مظاہروں کے دوران امریکہ اور بھارت مخالف نعرے بازی کی تھی۔
امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا
واضح رہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے دو روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے مصروف حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔